انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 45 of 69

انبیاء کا موعود — Page 45

اه سے فرماؤں گا وہ سب ان سے کہے گا۔اور ایسا ہوگا کہ جو کوئی میری باتوں کو جنہیں وہ میرا نام لے کے کہے گا نہ سنے گا تو میں اس کا حساب اس سے لوں گا لیکن وہ نبی جو ایسی گستاخی کرے کہ کوئی بات میرے نام سے کہے جس کے کہنے کا میں نے اسے حکم نہیں دیا۔یا اور معبودوں کے نام سے کہے تو وہ نبی تقتل کیا جائے گا۔راستثناء باب ۱۸ - آیت ۱۸ تا ۲۰) ان نشانیوں کو ایک ایک کر کے لیتے ہیں۔کہ پہلے خدا نے حضرت موسیٰ " کو کہا کہ خداوند تیرا۔یعنی وہ خدا جس نے تجھے نبی بنایا ہے۔وہی خدا جو تیرا خدا ہے وہ ایک اور نبی پیدا کرے گا۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ نبی کسی خاندان سے ہوگا۔کون ہوگا۔اس کے بارے میں مزید وضاحت کی کہ وہ نبی تیرے آباؤ اجداد کی اولاد ہوگا۔کیونکہ کہا گیا کہ ہو تیرے ہی درمیان سے ، حضرت موسیٰ کے آباؤ اجداد حضرت اسحاق ہیں۔جو حضرت ابراہیم کے چھوٹے بیٹے ہیں۔اس طرح آنے والا حضرت ابراہیم کی اولاد سے ہوا۔پھر بتا یا کہ تیرے ہی بھائیوں میں سے “ وہ اسحاق کے بھائی کی اولاد ہوگا۔یعنی حضرت اسمعیل کی اولاد جو بنو اسمعیل کہلاتی ہے کیونکہ حضرت اسحق کی اولاد حضرت اسمعیل کی اولاد کے بھائی ہوئے۔اور حضرت اسمعیل حضرت اسحاق کے بڑے بھائی تھے۔پھر آگے کہا کہ ” تیری ہی مانند “ یعنی جس طرح میں نے تجھے شریعت عطا کی ہے۔کتاب توریت دی ہے اسی طرح اس کو بھی شریعت دی جائے گی۔وہ بھی صاحب کتاب نبی ہوگا۔ان نشانیوں کی مدد سے جب ہم اس دو ہزار سال کے عرصے پر نظر ڈالتے ہیں