انبیاء کا موعود — Page 1
ساتھ ساتھ دیکھے گی اور دنیا کی کوئی طاقت ان دونوں ناموں کو جدا نہیں کر سکتی۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے آنضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شانمیں فرمایا ہے وہ اعلی درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا یعنی انسان کامل کو دہ ملائک میں نہیں تھا۔ہجوم میں نہیں تھا۔تم میں نہیں تھا۔آفتاب میں بھی نہیں تھا۔وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا۔وہ لعل اور یاقوت اور زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا غرض وہ کسی چیز ارضی اور سمادی میں نہیں تھا۔صرف انسان میں تھا یعنی انسان کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے سید و مولیٰ سید الانبیاء سید الاحباء محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وستم ہو وہ نور اس انسان کو دیا گیا اور حسب مراتب اُس کے تمام ہمہ رنگوں کو بھی یعنی ان لوگوں کو بھی تو کسی قدر وہی رنگ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اور یہ شان اعلیٰ اور اکمل اور اتم طور پر ہمارے سید ہمارے مولیٰ ہمارے ہادی بنی امی صادق مصدوق محمد مصطفے صلی للہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھیں۔(آئینہ کمالات اسلام ۱۹۱۲) اللهم صل على محمد وعلى ال مُحَمَّدٍ فَبَارَكُ سَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ