انبیاء کا موعود — Page iii
بسم اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ خدا تعالیٰ کے فضل و احسان کے ساتھ لجنہ ایام الله صد ساله جشن تشکر کے مبارک و مسعود موقع پر کتب شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے زیر نظر کتاب عزیزه بشری داؤد مرحومہ کی سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سلسلہ دار کتابوں میں سے پانچویں کتاب ہے۔عزیزہ بشری داؤد صاحبہ اس کتاب کی اشاعت سے پہلے ہی اپنے مولا نے حقیقی کے حضور حاضر ہو گئیں اللهم اغفر لها وَادْخِلُهَا في اعلى عليين " انبیاء کا موعود " کتاب میں وہ پیش گوئیاں جمع کی گئی ہیں جو گنہ شستہ انبیاء علیہم السلام نے ہمارے آقا و مولی رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے پہنے بیان کی تھیں اور اپنی اپنی قوم کو موجود نہی کی بشارات دی تھیں۔بچوں کے لئے اس موضوع پر یہ پہلی کتاب ہے۔خدائی ارشاد لولاكَ كَمَا خَلَقْتُ الافلاك کا مفہوم سمجھ میں آتا ہے۔جب وہ موعود نبی انسان کامل حضرت محمد مصطفے کی صورت میں تشریف لے آئے تو خدا تعالیٰ نے اس نام کو اپنے نام کے ساتھ لگا لیا اور اپنی امت کو لا إله إلا الله مُحَمَّدَةٌ سُول اللہ پڑھنا لازمی قرار دیا یعنی کلمہ شہادہ کا نام دیا اب جب تک یہ دُنیا باقی رہے گی دونوں ناموں کو یعنی اللہ اور محمد کو