انبیاء کا موعود — Page 34
ذکر دار یعنی سیرت اور آپ کی تعلیم کی خصوصیات کے علاوہ آپ کی زندگی کے کچھ تاریخی واقعات کو بھی لیا ہے۔اب اگر ہم اس بات پر غور کریں کہ محبت کیا ہے ؟ عشق کس کو کہتے ہیں ؟ یہ جذبات ہیں۔یہ جذبہ پیدا کیسے ہوتا ہے ؟ وہ اس طرح کہ کسی خوبصورت چیز کو دیکھ کر ظاہری خوبصورتی سے انسان متاثر ہوتا ہے اور بار بار دیکھنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے اخلاق پر بھی نظر پڑتی ہے کہ سچا ہے۔وعدہ خلاف نہیں رحمدل ہے اس میں خلوص ہے۔قربانی کرتا ہے وغیرہ وغیرہ تو پھر احترام کے جذبات ہونے ہیں۔اس کے بعد جب کردار پر نظر پڑتی ہے کہ اس میں کوئی کمزوری نہیں۔خامی نہیں تو عقیدت پیدا ہوتی ہے۔پھر پتہ چلتا ہے کہ یہ محسن بھی ہے کیونکہ بھلائی کی تعلیم دیتا ہے۔برائی سے روکتا ہے سمجھاتا ہے۔بتاتا ہے۔پھر نیکی پر نہ صرف خود چلتا ہے بلکہ چلاتا ہے اور منزل تک پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے۔پھر ان تمام احسانوں کے بدلے میں کوئی صلہ نہیں مانگتا۔بلکہ ان کی اخلاقی کمزوریوں۔کردار کی بیماریوں کا علاج کرتا ہے۔پھر سہارا دیتا ہے تو ہمیشہ کے لئے مضبوط تھام لیتا ہے۔پکڑا لیتا ہے محسن ہونے کی وجہ سے محبت ہوتی ہے۔اور محبت جب ترقی کرتی ہے تو عشق بن جاتی ہے جہاں تمام رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔حتی کہ اپنا ہوش بھی نہیں رہتا۔اور یہ ہے وہ مقدس اور پاک جذبہ رجس میں خدا تعالیٰ نے نہ صرف ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیار کو مبتلا کیا بلکہ رہتی دنیا تک کروڑوں انسان اس خدائی محبوب کے عاشق ہوں گے اور ہوتے رہیں گے ) پہلے ظاہری حسن کو لیتے ہیں اور ساتھ ساتھ دیکھتے ہیں کہ یہ خوبی پیارے آقا میں نظر آتی ہے کہ نہیں۔رنگ کے بارے میں کہا گیا۔سرخ دسفید - یعنی نہ تو بالکل سفید نہ کالا بلکہ