انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 35 of 69

انبیاء کا موعود — Page 35

ایسی سفیدی جس میں سُرقی کی جھلک ہو۔تو پیارے آقا کا رنگ گندم گوں ہے کچھ سفید تھا۔زلفیں پیچ در پیچ اور کالی - پیارے آقا کے بال بھی بالکل سیدھے نہیں تھے بلکہ خمدار چمکدار اور سیاہ تھے۔آنکھیں جو کبوتروں کی مانند تو پیارے آقا کی آنکھیں روشن اور سیاہ نہیں۔کبھی پوری آنکھ کھول کر نہیں دیکھتے تھے بلکہ ہمیشہ غض بصر کی کیفیت رہتی دینی آدھی کھلی آدھی بند ) کہ خسار جو چین کی طرح ہیں۔ہمارے آقا کا چہرہ گول چوڑا اور اس میں ایک خاص بات یہ تھی کہ دُور سے آپ پہچانے جاتے تھے۔لبنان کی قامت مضبوط جسم۔پیارے آقا کا جسم مضبوط محنتی تھا۔آپ نازک جسم کے مالک نہ تھے۔بلکہ مردانہ وجاہت کا نمونہ تھے۔ایک انسان میں جتنا حسن اور خوبصورتی ہو سکتی ہے وہ سب آپ میں موجود تھی۔اب صفات کی طرف آتے ہیں۔لب سوسن ہیں جن سے بہتا ہوا مرٹیکتا ہے۔یعنی آپ کی تعلیم جو آپ بیان کرتے ہیں۔خدا کا پیغام جو سناتے ہیں۔اس کی خاصیت یہ بتائی ہے کہ وہ مر گوند کی صفات لئے ہوئے ہے یعنی مزے میں کردی کیونکہ ہر بری خواہش سے روک دیتی ہے۔پھر یہ جراثیم کو مارتی ہے۔اور اسلام تمام اخلاقی اور کردار کی بیماریوں کا علاج کرتی ہے۔پھر یہ زخموں کو اچھا کرتی ہے تو آپ کی تعلیم ہر روح کے زخم کو بھر دیتی ہے اس کو صحتمند کر دیتی ہے۔یہاں ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ جو تجربہ کار ڈاکٹر یا حکیم ہوتا ہے وہ کسی بھی مریضین کو دیکھنے کے بعد اس کا اصل مرض تلاش کرتا ہے اور سب سے پہلے اس کا علاج کرتا ہے تاکہ بنیادی خرابی درست ہو تو کئی امراض خود به خود ٹھیک ہو جائیں گے۔بنیادی مرض کی تشخیص کے بعد ایسی دوا تجویز کرتا ہے جس کا استعمال