انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page ii of 69

انبیاء کا موعود — Page ii

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ اظهار نشر بچوں کے لئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کتب مقدس در شه چشمه زمزم، اصحاب فیل اور پیاری مخلوق کی مصنفہ مکرمہ بشر می داؤد اب ہم میں موجود نہیں مگر خدا تعالیٰ کے فضل و احسان سے اپنے جذبہ صادق کی بدولت اپنی تحریرات کی شکل میں وہ زندہ جاوداں ہے۔انبیاء کا موعود اس کی وفات کے بعد شائع ہو رہی ہے۔اس کتاب کی اشاعت میں قیادت نمبرہ کی ایک ممبر نے جو بشری داؤد مرحومہ سے بہت پیار کرنے والی اور بشری کو بھی ان سے بہت پیار تھا ، مالی تعاون کیا ہے۔خدا تعالیٰ ان کو اجر عظیم سے نوازے اور ان کی نیک تمناؤں کو پورا کرنے کے سامان اپنی جناب سے بہم فرماتا چلا جائے۔آمین اللهم آمین کتاب کے سر ورق کا ڈیزائن پیاری بشری کے بچوں عزیزان نے تیار کیا ہے۔اللہ پاک ان بچوں کو ہمیشہ اپنے فضل و رحم کے سائے تھے رکھے۔آمین اللهم آمین۔