انبیاء کا موعود — Page 6
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیشگوئی خدا تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر اس موعود نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک ایک لاکھ چوبیس ہزار نیوں کو بھیجا اور ہر ایک نے اپنے ماننے والوں کو اس عظیم اور بابرکت وجود کے بارے میں بتایا۔ان پیش خبریوں اور پیش گوئیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ہم ان میں سے بعض پیشگوئیوں کو سامنے رکھ کر دیکھتے ہیں کہ کس طرح گذشتہ انبیاء نے خدائی نور کے ایک مظہر کامل کا ہو ہو نقشہ کھینچا تھا۔تقریباً چار ہزار سال پیچھے کوٹ چلیں۔یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا زمانہ ہے یہی حضرت ابراہیم ، جن کو نمرود نے آگ میں ڈالنے کا حکم دیا تھا اس لئے کہ انہوں نے اس بادشاہ کو خدا ماننے سے انکار کر دیا تھا اور اس کو بتا دیا تھا کہ خدا صرف ایک ہے اور وہ تمام طاقتوں کا مالک ہے۔ہم سب اس کے بندے ہیں ہم میں سے کوئی بھی خدا نہیں ہو سکتا۔پہچانا آپ نے ؟ یہ حضرت اسمعیل کے بزرگ والد ہیں۔حضرت اسماعیل کو جب یہ بالکل بچتے تھے تو ان کی امی حضرت ہائیرہ کے ساتھ ایک ویران صحرا میں خدا کے حکم سے چھوڑ دیا تھا۔حضرت ابراہیم کو اپنے خدا سے بہت پیار تھا۔وہ اس کا ہر حکم اتنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے تھے۔اپنی ہر پیاری چیز کو اس کی خاطر قربان کر دیتے تھے۔جیسے کہ انکلوتے بیٹے حضرت اسمعیل کو مکہ کے ویرانے میں چھوڑ کر ایک طرح سے قربان کر دیا تھا۔یہ تو خدا تعالیٰ نے بچا لیا اور سنبھالا۔لیکن جب پھر ندا نے کہا کہ ذبح کر دو تو سچ مچ ذبح کرنے لگے۔