انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 5 of 69

انبیاء کا موعود — Page 5

ا بالکل اسی طرح وہ اس کے پیارے سے پیار کریں۔اس کی اطاعت فرمانبرداری اب اللہ تعالیٰ نے اس نور محمد کو یکدم دنیا میں نہیں بھیجا بلکہ انسانوں کی آنکھوں کو اس نور سے مانوس کرنے کے لئے دنیا میں اپنے سفیر باری باری بھیجے جو اس نور سے تھوڑی تھوڑی سی چمک لے کر آتے تھے تاکہ دنیا میں پھیلے ہوئے گناہوں کے اندھیروں کو دور کریں فلسلم کی سیاہی مٹائیں اور انسان کو سیح معنوں میں انسان بنا سکیں اور اس آنے والے کے بارے میں بتائیں اس وقت کا انسان ابھی چونکہ اس قابل نہیں ہوا تھا کہ وہ اس موعود کی باتیں سمجھ سکے کیونکہ اس نے تو خدا کی تمام قدرتوں ، عظمتوں کو بیان کرنا تھا۔اس لئے یہ سفیر جو خدا کے نبی تھے ، رسول تھے۔انسانوں کو اس آفاقی پیغام کو سننے سمجھنے کے قابل بنانے کیلئے تیار کر رہے تھے۔بتھوڑی تھوڑی تعلیم دے کر ان کے ذہنوں کو ترقی دے رہے تھے۔ان کو سمجھدار اور عقلمند بنا رہے تھے کہ وہ ان تمام علوم کو سن کو سمجھ سکیں۔اور ساتھ ہی ساتھ اپنے ماننے والوں سے عہد بھی لیتے تھے کہ اس آنے والے موخود کے بارے میں اپنی اولادوں اور اپنے رشتہ داروں کو بتاتے چلے جانا کہ ایسا انسان آنے والا ہے اس کا انتظار کرو۔اس کے استقبال کے لئے تیاری کرو۔صرف اس موعود نبی کے بارے میں ہی نہیں بتاتے تھے بلکہ یہ بھی بتاتے تھے کہ اس کے ساتھی کیسے ہوں گے۔اس کے زمانے کے حالات کیسے ہوں گے۔اس کے ساتھ کیسے کیسے واقعات پیش آئیں گے۔پھر اس کی شکل و صورت اخلاق و عادات اس کے کردار کے بارے میں بھی بتایا گیا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ خدا تعالیٰ چاہتا تھا کہ جب اس کا موعود دنیا میں آئے تو انسان اس کو پہچان لیں اور یوں یہ بادشاہ اپنے شہزادے کے بارے میں اپنی رعایا کو بتا رہا تھا۔