انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں — Page 23
46 45 کے مطابق نماز کے بعد رسول کریم تین مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللہ پڑھ کر یہ دعا پڑھتے تھے۔* - اَللَّهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكُتَ يَا ذَالْجَلَالِ وَلا كُرَام (مسلم کتاب المساجد) ترجمہ: اے اللہ ! تیرا نام سلام ہے، سلامتی تجھ سے ہی ملتی ہے اے جلال اور عزت والے تو بہت برکت والا درود شریف ہے۔درود شریف کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے سورہ احزاب میں فرمایا۔إِنَّ اللَّهَ وَ مَلئِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ طَ يَا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا 0 (33: احزاب : 57) ترجمہ: یقیناً اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم بھی اس پر درود اور خوب خوب سلام بھیجو۔“ حدیث مبارکہ ہے کہ جس شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک بار درود بھیجا اس پر اللہ تعالیٰ دس بار رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا ہے۔رسول کریم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن تم مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو۔اس درود میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور یہ درود مجھ پر پیش کیا جاتا (ابن ماجہ ، ابو داؤد، نسائی) ہے۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا۔”حضور " پر درود بھیجنا گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتا ہے جیسے ٹھندا پانی بھڑکتی ہوئی آگ کو۔“ پس ہمیں چاہیے کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر زیادہ سے زیادہ درود سلام بھیجیں۔درود شریف کا ورد کرنا مشکل کشائی اور رنج وغم کو دُور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ایک حدیث کے مطابق جس شخص کو کوئی مشکل آئے یا کوئی حاجت ہو اُس کو چاہیے کہ کثرت سے نبی پاک پر درود پڑھے کیونکہ کثرت درود رنج وغم کو دور کرتا ہے اور رزق کو بڑھاتا ہے۔* - اَللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ - اللَّهُمَّ بَارَكُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى ال إبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد ترجمہ : اے اللہ رحمتیں بھیج محمد ﷺ پر اور آپ کی آل پر جس طرح تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمتیں بھیجیں۔یقیناً تو تعریف اور بزرگی والا ہے اے اللہ برکتیں بھیج محمد ے پر اور آپ کی آل پر جس طرح تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر برکتیں بھیجیں۔یقیناً تو تعریف اور بزرگی والا ہے۔حضرت عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ مصیبت کے عالم میں یہ کلمات دہراتے تھے۔- لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ