انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں

by Other Authors

Page 27 of 30

انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں — Page 27

54 53 شر سے بچنے کی بہترین دُعائیں ہیں۔حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ قرآن کی آخری تین سورتیں رات کو سوتے وقت پڑھ کر سویا کرو۔(نسائی) مہ - حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ جب کبھی بیمار ہوتے تو آخری دو سورتیں (معوذتین) پڑھ کر ہاتھوں میں پھونک کر جسم پر مل لیتے۔جب آخری بیماری شدید ہوئی تو میں یہ سورتیں پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک کر آپ کے بدن پر مل دیتی تھی۔( بخاری و مسلم) حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مهدی معہود علیہ السلام (1835-1908) کی دعائیں انیسویں صدی کے اواخر میں جس خلیفتہ اللہ ،امام الزماں اور مجدد اعظم کی پیش خبریاں قرآن مجید اور دیگر کتب مقدسہ میں موجود تھیں اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلّم نے واضح بشارات سنائی تھیں وہ قادیان کی مقدس بستی میں عیسائیوں کا مسیح ، ہندوؤں کا کرشن ، زرتشتیوں کا موسیو در بیمی اور مسلمانوں کا مهدی و مسیح بنا کر مبعوث فرمایا گیا۔آپ کو اپنی صداقت اور دین حق کے تمام ادیان باطلہ پر غلبہ کے بین نشانات دئے گئے حقیقی ایمان لانے والے اب وہی شمار ہوں گے جو آپ کی اطاعت اختیار کریں گے۔آپ فرماتے ہیں۔'جو شخص مجھے قبول کرتا ہے وہ تمام انبیا اور اُن کے معجزات کو ہیں۔بھی نئے سرے قبول کرتا ہے اور جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا اس کا پہلا ایمان بھی قائم نہیں رہے گا۔کیونکہ اس کے پاس مرے قصے ہیں نہ مشاہدات۔خدا نمائی کا آئینہ میں ہوں جو شخص میرے پاس آئے گا اور مجھے قبول کرے گاوہ نئے سرے اُس کو دیکھے لے گا۔( نزول اسیح ، روحانی خزائن جلد 18 ص462) ایک تنہا شخص کو خدا نمائی کے لئے جو ہتھیار دیا گیا وہ دعا ہے آپ فرماتے استجابت دعا کا مجھے نشان دیا گیا ہے جو چاہے میرے مقابلہ پر آ جائے۔( ملفوظات جلد دوم ص 54) نیز فرمایا۔مجھے یہ الہام بار ہا ہو چکا ہے ، اُجیب کل دعائک کہ ہر ایک ایسی دعا جو نقش الامر میں نافع اور مفید ہے قبول کی جائے گی۔( ملفوظات جلد اول ص 68 بیماری سے نجات کے لئے دعا 1880 میں ایک مرتبہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سخت بیمار ہو گئے۔ورثاء نے آخری وقت سمجھ کر تین مرتبہ سورہ یس سنائی ،ایسے مایوسی کے وقت میں اللہ تبارک تعالیٰ نے جس ہستی سے قوم کی اصلاح کا کام لینا تھا اُسے خود دعا سکھائی۔آپ فرماتے ہیں۔