حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 4
حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 4 کرنا۔کسی سے مانگنا نہیں اللہ کے سوا۔حرص نہیں کرنا۔غریبوں کی خبر گیری کرنا اور اُن سے نیک سلوک کرتے رہو۔جس مکان پر منڈیر نہ ہو اس پر ہرگز نہ سونا۔بھائی بہن نہ لڑیں۔‘ (2) کتنا پیارا مضمون ہے۔جو بڑے ہو کر بہت نیک ہوتے ہیں اُن کی بنیاد بچپن میں ہی رکھی جاتی ہے۔آپ کے کانوں میں ہر وقت قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے کی آواز میں پڑتیں۔آپ نے قرآن پاک اپنے والد صاحب سے پڑھا جو اُس وقت دنیا میں قرآن مجید سے زیادہ محبت کرنے والے ، اس کلام پاک کا زیادہ علم رکھنے والے اور زیادہ عمل کرنے والے تھے۔نو سال کی عمر میں جب آپ نے قرآن مجید مکمل کیا تو جون 1910 ء کو آپ کی آمین ہوئی ، آپ کی والدہ صاحبہ نے مدرسۃ البنات کی بچیوں کو دعوت دی اور شیرینی تقسیم کی۔اس وقت کے اخبار الحکام نے 24 جون کو خصوصی پر چہ نکالا پہلے صفحہ پر بڑا بڑا لکھا تھا:۔ہے آج ختم قرآں نکلے ہیں دل کے ارماں تو نے دکھایا یہ دن میں تیرے منہ کے قرباں اے میرے رب محسن کیوں کر ہوشکر واحساں سی روز کر مبارک سُبْحانَ مَن يُرَانِي باقی صفح پر خوشی کا اظہار اور سب کو مبارک باد دی گئی تھی۔آپ بچپن ہی