حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 2
حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 2 زمانہ ہے اور اس زمانے میں دینِ اسلام کے سب مذہبوں پر فتح پانے کے وعدے بھی ہیں۔فتح حاصل کرنے کے لئے بہت سے سامان ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وعدہ کیا کہ وہ اپنے فضل سے اُن کو خواتین مبارکہ یعنی نیک اور برکت والی خواتین دے گا۔جو نیک نسلوں کی مائیں ہوں گی اور اُن سے نیکی کے بہت سے چراغ روشن ہوں گے ، ہر طرف علم کی روشنی پھیلے گی۔سیدہ امتہ الحی بیگم صاحبہ بھی اُن نیک خواتین میں شامل تھیں ، جو اللہ تعالی کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر میں آئیں۔آپ یکم اگست 1901ء کو پیدا ہوئیں۔آپ کے والد صاحب حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاص پیارے دوست تھے اور آپ کی والدہ سید و صغری بیگم صاحبہ حضرت صوفی احمد جان صاحب کی بیٹی تھیں جو ایک بزرگ تھے۔صُغریٰ بیگم صاحبہ نے عورتوں میں سب سے پہلے احمدیت قبول کی تھی۔( حضرت اُم المومنین ابتدا ہی سے آپ علیہ السلام کے سبھی دعووں پر ایمان رکھتی تھیں اور شروع ہی سے اپنے آپ کو بیعت میں سمجھتی تھیں اس لئے آپ نے الگ بیعت کی ضرورت نہیں کبھی) (1) آپ کی مادری زبان فارسی تھی اور آپ پڑھی لکھی تھیں ، اس