حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 27 of 33

حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 27

حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 27 ماں کے بے قرار دل کو سکون مل گیا۔خلیفہ وقت جو بچوں کا باپ بھی ہے اللہ تعالیٰ کی مدد سے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں گے۔اور آپ نے اس قول کو خوب نبھایا۔بچوں کو ماں کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔اس کام میں حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ نے بھی آپ کا ہاتھ بٹایا اور بچوں کو ماں کی سی شفقت و پیار سے رکھا۔آپ ہم کو اپنے ساتھ رکھنا پسند کرتے کسی بیوی کی باری ہوتی ہم کو ساتھ لے جاتے۔جب چودہ سال کی عمر میں بیٹی کو صاحبزادہ مرزا مظفر احمد کے ساتھ رخصت کیا تو ایک خط میں لکھا ”میں نے اپنی اس بچی کو چودہ سال تک ہتھیلی کے چھالے کی طرح رکھا اگر کوئی ان کی طرف دیکھتا تو 66 میری نظر فورا اٹھتی کہ اس آنکھ میں پیار کے سوا کچھ اور تو نہیں۔“ ایک ماں جو خدمت دین کرتی تھی اُس کے بچوں کو خدا تعالی نے پیار سے محروم نہ رکھا بلکہ زیادہ رحم وکرم سے اُن کے لئے دلوں میں پیار ڈال دیا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو وہ زندگی بہت مختصر دی تھی جس میں آپ چلتی پھرتی ، کام کرتی اور سانس لیتی تھیں۔لیکن ہمیشہ قائم رہنے والی زندگی عنایت کر دی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے فرمایا:۔آج تک میں نے کوئی نماز ایسی نہیں پڑھی