حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 28
حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 28 جس میں امتہ المی کے لیے دعا نہیں کی۔(19) جہاں بھی درس قرآن ہوگا آپ یاد آئیں گی کیونکہ بیچ آپ نے بویا تھا۔لجنہ اماءاللہ کے تحت ہونے والی ترقی اور نیک کام کا ثواب آپ کو بھی پہنچے گا۔جب بھی جلسہ سالانہ ہوگا ابتدائی طور پر خدمت کے طریق مقرر کرنے پر آپ یاد آئیں گی۔خواتین میں پڑھنے پڑھانے کے ہر سلسلے کے پھیلاؤ پر آپ کی کوششوں کی یاد آئے گی۔غریب غرباء کی ہمدردی کے ہر قدم کا ثواب آپ کو بھی ہوگا۔آپ کی یاد کو تازہ رکھنے کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے 17 مارچ 1925 ء کو دار اسی میں مدرستہ الخواتین شروع کیا اور فرمایا کہ یہ سیدہ امتہ الحمی کی یادگار ہے۔لجنہ اماءاللہ نے امتہائی لائبریری قائم کی جو آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔آپ کی ذات جماعت کے ہر فرد کیلئے اس لحاظ سے بھی باعث رحمت و برکت ہے کہ بحیثیت بیوی آپ نے اخلاص و محبت ، وفا و پیار سے رہنے کا ایک مثالی نمونہ دکھا دیا اور شوہر سے قدر ،عزت، احترام اور پیار حاصل کرنے کے طریق سمجھائے۔اللہ تعالیٰ کی ہزاروں رحمتیں ہوں آپ پر۔ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اعلی علیین میں جگہ دے۔آمین۔