حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 6
حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 6 سیدی حضرت امیر المومنین صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته گزارش ہے کہ میرے والد صاحب نے مرنے سے 2 دن پہلے مجھے فرمایا کہ ہم تمہیں چند صیحتیں کرتے ہیں۔میں نے کہا فرما دیں، میں انشاء اللہ عمل کروں گی تو فرمایا یہ بہت کوشش کرنا کہ قرآن آجائے اور لوگوں کو بھی پہنچے اور میرے بعد اگر میاں صاحب خلیفہ ہوں تو اُن کو میری طرف سے کہہ دینا کہ عورتوں کا درس جاری رہے، اس لئے آپ کو عرض کئے دیتی ہوں اور اُمیدوار ہوں کہ آپ قبول فرما دیں گے۔میری بھی یہ خواہش ہے اور کئی عورتوں اور لڑکیوں کی بھی خواہش ہے کہ میاں صاحب درس کرائیں۔آپ براہ مہربانی درس صبح ہی شروع کرا دیں۔آپ کی نہایت مشکور و ممنون ہوں گی۔امته الحی بنت نور الدین مرحوم اللہ آپ سے راضی ہو (4) ایک کم عمر بچی جس کے والد صاحب کی وفات کو دو تین دن ہوئے تھے، ابھی غم سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ فرض کا احساس اور قرآن مجید کی محبت اُس سے خلیفہ وقت کے نام یہ خط لکھواتی ہے۔یہ خط پڑھ کر آپ نے عورتوں میں درس دینے کا فیصلہ کیا۔اس طرح ایک نیکی کے جاری رکھنے کا ثواب سیدہ امتہ الحی بیگم صاحبہ کے حصہ میں آیا صرف یہی