حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 19 of 33

حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 19

حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 19 ارشاد فرمایا تو آپ میں ایک جوش بھر گیا۔تقریروں اور تحریروں سے عورتوں کو مسجد کے لئے چندہ دینے کی اہمیت بتائی۔عورتیں آپ کی آواز سُن کر ہر قربانی کے لئے تیار ہو جاتیں۔ہر گلی محلہ میں مسجد کیلئے چندہ کا ذکر شروع ہو گیا۔عورتوں نے اپنے زیور اور جمع کئے ہوئے پیسے شوق سے لالا 1 کر دیئے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو دو بیٹیوں اور ایک بیٹے سے نوازا۔صاحبزادی امتہ القیوم صاحبہ 1916ء میں پیدا ہوئیں ، آپ کی شادی حضرت صاحبزادہ مرزا مظفراحمد صاحب ( ایم ایم احمد ) سے ہوئی آر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی بہو بنیں۔2 صاحبزادی امتہ الرشید صاحبہ پیدائش 9 نومبر 1918 ء۔آپ کی شادی محترم میاں عبدالرحیم احمد صاحب سے ہوئی۔3 صاحبزادہ مرزا خلیل احمد صاحب تاریخ پیدائش 10 نومبر 1924 ، آپ ایک ماہ کے تھے جب آپ کی اُمی کا انتقال ہو گیا۔پھر آپ کی نانی اماں ( حضرت اماں جی ) نے آپ کو سنبھالا آپ پیدائشی طور پر بہت کمزور تھے۔آپ نے اپنے بچوں کی تربیت کس طرح کی۔آپ کی بیٹی محترمہ امتہ الرشید صاحبہ کی زبانی سنئے لکھتی ہیں:۔