حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 13 of 33

حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 13

حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 13 کوششوں کو نا کام بنانے کا کام شروع کیا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے خلیفۃالمسیح باقاعدگی سے وفود بھیجنے شروع کئے۔احمدی عورتیں بھی سرگرم ہو گئیں۔حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ میں تبلیغ کا ایک خاص جوش تھا۔آپ خود وہاں جا کر عورتوں کو حوصلہ دینے کے لئے تیار ہو گئیں۔ملکا نہ عورتوں کو تحائف بھی بھیجے۔آپ کو دین کے پھیلانے کی جولگن تھی اس دعا سے ظاہر ہے جو آپ کے ایک مضمون کا آخری حصہ ہے۔الہی تو ہمیں ترقی دے اور باغ احمد کو پھولوں سے بھر اور ہم سب کے دل میں ( دینِ حق ) کا جوش اور پیارے احمد کی محبت ڈال اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اُس کی پاک تعلیم کو دنیا کے کناروں تک پھیلا دیں اور اُس کا نام روشن کر دیں الہی ہمارے ایمانوں میں آپ ترقی دے۔الہی ہمیں ایسے مواقع دے کہ ہم اپنی جانیں اور عزتیں اور مال تیری راہ میں قربان کر دیں اور آنحضرت ﷺ کی سچائی ہر ایک فرد بشر کے دل پر محض تیری عطا اور تیری توفیق سے بٹھا دیں۔الہی ہمارے علموں میں ترقی ہو اور اس برگزیدہ قوم پر تیرے فضلوں کی موسلا دھار بارشیں آئیں۔ہمارے لئے آپ کے جوارِ رحمت میں جگہ اور حشر کے دن ہمیں پیارے احمد علیہ السلام اور پیارے محمد علی کے خادموں میں جگہ ملے آمین یا رب العالمین۔“ (12)