اِصلاحِ اعمال کے متعلق زرّیں نصائح — Page 4
پیش لفظ سیدنا حضرت اقدس مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ الله تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 29 نومبر 2013 ء سے 7 فروری 2014 ء تک ارشاد فرمودہ گیارہ خطبات جمعہ میں سے نو خطبات اعمال کی اصلاح کی ضرورت و اہمیت پر ارشاد فرمائے ہیں جن میں حضور انور نے احباب جماعت کے ساتھ ساتھ بالخصوص مربیان و معلمین اور جماعتی عہد یداران کو ان کے فرائض سے آگاہ فرمایا ہے۔ان خطبات کے خلاصے منصوبہ بندی کمیٹی کی طرف سے مرتب کر کے شائع کروائے جارہے ہیں۔تمام مربیان و عہدیداران خود انہیں بھی پڑھیں اور احباب کو بھی سنانے اور پڑھانے کا انتظام کریں۔ان خطبات کو انٹرنیٹ کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کر کے سنا جاسکتا ہے۔اس کی سی ڈی دفتر نشر واشاعت سے منگوا کر احباب جماعت کو سُنانے کا اہتمام بھی کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ان ارشادات پر عمل کرنے اور کرانے اور جماعتی مساعی میں تیزی لانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔ناظر اصلاح و ارشاد قادیان