امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 2
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : اور ایسی ہمدردی کریں کہ گویا ایک دوسرے کے اعضاء بن جائیں۔اے ہم وطنو! وہ دین دین نہیں ہے جس میں عام ہمدردی کی تعلیم نہ ہو۔اور نہ وہ انسان انسان ہے جس میں ہمدردی کا مادہ نہ ہو۔ہمارے خدا نے کسی قوم سے فرق نہیں کیا۔مثلاً جو جو انسانی طاقتیں اور قوتیں آریہ ورت کی قوموں کو دی گئی ہیں وہی تمام قو تیں عربوں اور فارسیوں اور شامیوں اور چینیوں اور جاپانیوں اور یورپ اور امریکہ کی قوموں کو بھی عطا کی گئی ہیں۔سب کے لئے خدا کی زمین فرش کا کام دیتی ہے اور سب کے لئے اس کا سورج اور چاند اور کئی اور ستارے روشن چراغ کا کام دے رہے ہیں۔اور دوسری خدمات بھی بجالاتے ہیں۔اُس کے پیدا کردہ عناصر یعنی ہوا اور پانی اور آگ اور خاک اور ایسا ہی اس کی دوسری تمام پیدا کردہ چیزوں اناج اور پھل اور دوا وغیرہ سے تمام قو میں فائدہ اُٹھا رہی ہیں۔پس یہ اخلاق ربانی ہمیں سبق دیتے ہیں کہ ہم بھی اپنے بنی نوع انسانوں سے مروت اور سلوک کے ساتھ پیش آویں اور تنگ دل اور تنگ ظرف نہ بنیں۔دوستو! یقینا سمجھو کہ اگر ہم دونوں قوموں میں سے کوئی قوم خُدا 2