امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 3
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : کے اخلاق کی عزت نہیں کرے گی اور اُس کے پاک خُلقوں کے بر خلاف اپنا چال چلن بنائے گی تو وہ قوم جلد ہلاک ہو جائے گی اور نہ صرف اپنے تئیں بلکہ اپنی ڈریت کو بھی تباہی میں ڈالے گی۔جب سے کہ دُنیا پیدا ہوئی ہے تمام ملکوں کے راستباز یہ گواہی دیتے آئے ہیں کہ خدا کے اخلاق کا پیر و ہونا انسانی بقاء کے لئے آب حیات ہے۔اور انسانوں کی جسمانی اور روحانی زندگی اسی امر سے وابستہ ہے کہ وہ خُدا کے تمام مقدس اخلاق کی پیروی کرے جو سلامتی کا چشمہ ہیں۔تمام جہانوں کا رب خدا نے قرآن شریف کو پہلے اسی آیت سے شروع کیا ہے جو سورہ فاتحہ میں ہے کہ اَلحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ یعنی تمام کامل اور پاک صفات خدا سے خاص ہیں جو تمام عالموں کا رب ہے۔عالم کے لفظ میں تمام مختلف قو میں اور مختلف زمانے اور مختلف ملک داخل ہیں اور اس آیت سے جو قرآن شریف شروع کیا گیا یہ در حقیقت اُن قوموں کا رڈ ہے جو خُدا تعالیٰ کی عام ربوبیت اور فیض کو اپنی ہی قوم تک محدود رکھتے ہیں۔اور دوسری قوموں کو ایسا خیال کرتے ہیں کہ گویا وہ خُدا تعالیٰ 3