امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 49 of 65

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 49

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : قسم کی صعوبت اُٹھا کر چین تک پہنچیں۔نہ جنگ کے طور پر بلکہ محض درویشانہ طور پر اور اس ملک میں پہنچ کر دعوت اسلام کریں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے بابرکت وعظ سے کئی کروڑ مسلمان اس زمین میں پیدا ہو جائیں۔اور پھر ٹاٹ پوش درویشوں کے رنگ میں ہندوستان میں آئیں اور بہت سے حصہ آریہ ورت کو اسلام سے مشرف کر دیں اور یورپ کی حدود تک لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کی آواز پہنچا دیں۔تم ایمانا کہو کہ کیا یہ کام ان لوگوں کا ہے جو جبر امسلمان کئے جاتے ہیں جن کا دل کافر اور زبان مومن ہوتی ہے۔نہیں بلکہ یہ ان لوگوں کے کام ہیں جن کے دل نور ایمان سے بھر جاتے ہیں اور جن کے دلوں میں خدا ہی خدا ہوتا ہے۔اسلام کی تعلیم پھر ہم اس طرف رجوع کرتے ہیں کہ اسلام کی تعلیم کیا ہے؟ واضح ہو کہ اسلام کا بڑا بھاری مقصد خدا کی تو حید اور جلال زمین پر قائم کرنا اور شرک کا بکلی استیصال کرنا اور تمام متفرق فرقوں کو ایک کلمہ پر قائم کر کے ان کو ایک قوم بنا دینا ہے۔اور پہلے مذاہب جس قدر دنیا میں گزرے ہیں 49