امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 48
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : پیرایہ میں بیان کیا گیا ہے۔بے شک خدا حلیم ہے مگر جب کسی قوم کی شرارت حد سے گزر جاتی ہے تو وہ ظالم کو بے سزا نہیں چھوڑتا اور آپ ان کے لئے تباہی کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔میں نہیں جانتا کہ ہمارے مخالفوں نے کہاں سے اور کس سے سن لیا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے۔خدا تو قرآن شریف میں فرماتا ہے : لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقره: ٢٥٧) یعنی دین اسلام میں جبر نہیں تو پھر کس نے جبر کا حکم دیا اور جہر کے کون سے سامان تھے اور کیا وہ لوگ جو جبر سے مسلمان کئے جاتے ہیں ان کا یہی صدق اور یہی ایمان ہوتا ہے کہ بغیر کسی تنخواہ پانے کے باوجود دو تین سو آدمی ہونے کے ہزاروں آدمیوں کا مقابلہ کریں۔اور جب ہزار تک پہنچ جائیں تو کئی لاکھ دشمن کو شکست دے دیں۔اور دین کو دشمن کے حملہ سے بچانے کیلئے بھیٹروں بکریوں کی طرح سر کٹا دیں اور اسلام کی سچائی پر اپنے خون سے مہریں کر دیں اور خدا کی تو حید کے پھیلانے کے لئے ایسے عاشق ہوں کہ درویشانہ طور پر ختی اُٹھا کر افریقہ کے ریگستان تک پہنچیں اور اس ملک میں اسلام کو پھیلا دیں اور پھر ہرا یک 48