امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 14
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : دُنیا میں آیا اور گذر بھی گیا۔مگر نادان لوگوں نے اس کے نور سے کچھ روشنی حاصل نہیں کی۔بہر حال وہ اس بات کو ثابت کر گیا کہ خدا کی وحی اور اس کا الہام کبھی منقطع نہیں ہوتا اور خدا کے نشان اس کے برگزیدوں کے ذریعہ سے ہمیشہ ظاہر ہوتے رہتے ہیں اور اس بات کی گواہی دے گیا کہ اسلام کی دشمنی نور کی دشمنی ہے۔ذاتی تجربہ ایسا ہی میں بھی اس بات میں صاحب تجر بہ ہوں کہ خدا کی وحی اور خدا کا الہام ہرگز اس زمانہ سے منقطع نہیں کیا گیا بلکہ جیسا خدا پہلے ہوتا تھا اب بھی بولتا ہے اور جیسا کہ پہلے سنتا تھا اب بھی سنتا ہے۔یہ نہیں کہ اب وہ صفات قدیمہ اس کی معطل ہوگئی ہیں۔میں تخمینا تمہیں برس سے خدا کے مکالمہ اور مخاطبہ سے مشرف ہوں اور میرے ہاتھ پر اس نے اپنے صد ہا نشان دکھائے ہیں جو ہزار ہا گواہوں کے مشاہدہ میں آچکے ہیں اور کتابوں اور اخباروں میں شائع ہو چکے ہیں اور کوئی ایسی قوم نہیں جو کسی نہ کسی نشان کی گواہ نہ ہو۔14