امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 4 of 65

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 4

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : کے بندے ہی نہیں اور گو یا خُدا نے اُن کو پیدا کر کے پھر رڈی کی طرح پھینک دیا ہے۔یا اُن کو بھول گیا ہے اور یا ( نعوذ باللہ ) وہ اُس کے پیدا کردہ ہی نہیں۔جیسا کہ مثلاً یہودیوں اور عیسائیوں کا اب تک یہی خیال ہے کہ جس قدر خُدا کے نبی اور رسول آئے ہیں۔وہ صرف یہود کے خاندان سے آئے ہیں اور خدا دوسری قوموں سے کچھ ایسا ناراض رہا ہے کہ ان کو گمراہی اور غفلت میں دیکھ کر پھر بھی ان کی کچھ پروا نہیں کی جیسا کہ انجیل میں بھی لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں صرف اسرائیل کی بھیڑوں کے لئے آیا ہوں۔۔غرض یہودیوں اور عیسائیوں کا یہی مذہب ہے کہ تمام نبی اور رسول انہیں کے خاندان سے آتے رہے ہیں اور انہیں کے خاندان میں خدا کی کتابیں اترتی رہی ہیں اور پھر بھو جب عقیدہ عیسائیوں کے وہ سلسلہ الہام اور وحی کا حضرت عیسی علیہ السلام پر ختم ہو گیا اور خُدا کے الہام پر مہر لگ گئی۔انہیں خیالات کے پابند آریہ صاحبان بھی پائے جاتے ہیں یعنی جیسے یہود اور عیسائی نبوت اور الہام کو اسرائیلی خاندان تک ہی محدود 4