امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ — Page 9
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ سکا، لیکن ہمارے لئے ان تبدیلیوں پر حیران ہونے یا تشویش کرنے کی کوئی وجہ نہیں کیوں کہ ان تغیرات کی سمت، رفتار اور شدت کے بارے میں ہمیں مسیح موعود علیہ السلام نے پہلے ہی خبریں دے دی تھیں اور آئندہ اپنے وقت پر یہ بات واضح ہو جائے گی کہ کس طرح یہ تغییرات خدائی ارداے کی تکمیل میں ممد ہوئے۔ہمیں بتایا گیا تھا کہ مسیح موعود اور مہدی معہود کے زمانہ میں دو طاقتیں ایسی اُبھریں گی کہ دنیا ان میں بٹ جائے گی اور کوئی اور طاقت انکا مقابلہ نہ کر سکے گی ، پھر وہ ایک دوسرے کے خلاف جنگ کر کے اپنی تباہی کا سامان پیدا کریں گی۔لیکن صرف اس ایک جنگ کے بارے میں ہی پیشگوئی نہیں تھی، بلکہ بانی سلسلہ احمدیہ نے پانچ عالمگیر تہاریوں کی خبر دی ہے۔پہلی جنگ عظیم کے متعلق آپ نے فرمایا تھا کہ دنیا سخت گھبرا جائے گی، مسافروں کے لئے وہ وقت سخت تکلیف کا ہوگا ، ندیاں خون سے سرخ ہو جائیں گی، یہ آفت یکدم اور اچانک آئے گی ، اس صدمہ سے جوان بوڑھے ہو جائیں گے، پہاڑ اپنی جگہوں سے اُڑا دئے جائیں گے، بہت سے لوگ اس تباہی کی ہولناکیوں سے دیوانے ہو جائیں گے ، یہی زمانہ زار روس کی تباہی کا زمانہ ہوگا۔اس زمانے میں کمیونزم کا بیج دنیا میں بویا جائے گا، جنگی بیڑے تیار رکھے جائیں گے اور خطرناک سمندری لڑائیاں لڑی جائیں گی۔حکومتوں کا تختہ الٹ دیا جائے گا ،شہر قبرستان بن جائیں گے۔اس تباہی کے بعد ایک اور عالمگیر تباہی آئے گی جو اس سے وسیع پیمانے پر ہوگی اور