امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 10 of 23

امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ — Page 10

امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ زیادہ خوفناک نتائج کی حامل ہوگی، وہ دنیا کا نقشہ ایک دفعہ پھر بدل دیگی اور قوموں کے مقدر کو نئی شکل دے دیگی۔کمیونزم بہت زیادہ قوت حاصل کر لے گی اور اپنی مرضی منوانے کی طاقت اس میں پیدا ہو جائے گی اور وہ وسیع و عریض رقبہ پر چھا جائے گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا مشرقی یورپ کے بہت سے حصے کمیونسٹ ہو گئے اور چین کے ستر کروڑ باشندے بھی اسی راستے چل پڑے اور ایشیا اور افریقہ کی اُبھرتی ہوئی قوموں میں کمیونزم کا اثر ونفوذ بہت بڑھ گیا ہے۔دنیا دو متحارب گروہوں میں منقسم ہو گئی ہے جن میں سے ہر ایک جدید ترین جنگی ہتھیاروں سے لیس اور اس بات کے لئے تیار ہے کہ انسانیت کو موت وتباہی کی بھڑکتی ہوئی جہنم میں دھکیل دے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک تیسری جنگ کی بھی خبر دی ہے جو پہلی دونوں جنگوں سے زیادہ تباہ کن ہوگی۔دونوں مخالف گروہ ایسے اچا نک طور پر ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے کہ ہر شخص دم بخودرہ جائے گا۔آسمان سے موت اور تباہی کی بارش ہوگی اور خوفناک شعلے زمین کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔نئی تہذیب کا قصر عظیم زمین پر آ رہیگا دونوں متحارب گروہ یعنی روس اور اسکے ساتھی اور امریکہ اور اس کے دوست ہر دو تباہ ہو جائیں گے۔ان کی طاقت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی ، ان کی تہذیب و ثقافت بر باد اور ان کا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔بچ رہنے والے حیرت اور استعجاب سے دم بخو د اور ششدر رہ جائیں گے۔روس کے باشندے نسبتاً جلد اس تباہی سے نجات پائیں گے اور بڑی وضاحت سے یہ