امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ — Page 1
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اشهد ان لا اله الّا الله وحده لا شريك له واشهد ان محمداً عبده ورسوله اما بعد فاعوذ بالله من الشيطن الرجيم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ احمد یہ جماعت کے امام کی حیثیت میں مجھے ایک روحانی مقام پر فائز ہونے کی عزت حاصل ہے۔اس حیثیت میں مجھ پر بعض ایسی ذمہ واریاں عائد ہوتی ہیں جن کو میں آخری سانس تک نظر انداز نہیں کر سکتا۔میری ان ذمہ واریوں کا دائرہ تمام بنی نوع انسان تک وسیع ہے اور اس عقد اخوت کے اعتبار سے مجھے ہر انسان سے پیار ہے۔احباب کرام ! انسانیت اس وقت ایک خطر ناک تباہی کے کنارے پر کھڑی ہے۔اس سلسلہ میں میں آپ کیلئے اور اپنے تمام بھائیوں کیلئے ایک اہم پیغام لایا ہوں۔موقع کی مناسبت کے پیش نظر میں اسے مختصر بیان کرنے کی کوشش کرونگا۔