امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 2 of 23

امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ — Page 2

امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ میرا یہ پیغام امن صلح اور انسانیت کیلئے اُمید کا پیغام ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ پورے غور کے ساتھ میری ان مختصر باتوں کو سنیں گے اور پھر ایک غیر متعصب دل اور روشن دماغ کے ساتھ ان پر غور کریں گے۔میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ۱۸۳۵ ؛ انسانی تاریخ میں ایک نہایت ہی اہم سال تھا، کیوں کہ اس سال شمالی ہند ایک غیر معروف اور گمنام گاؤں قادیان میں ایک ایسے گھرانہ میں جو ایک وقت تک اس علاقہ کا شاہی گھرانہ رہنے کے باوجود شاہزادگی کی سب شان و شوکت کھو بیٹھا تھا، ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ، جس کیلئے مقدر تھا کہ وہ نہ صرف روحانی دنیا میں بلکہ ماڈی دنیا میں بھی ایک انقلاب عظیم پیدا کرے۔اس بچے کا نام اس کے والدین نے مرزا غلام احمد رکھا اور بعد میں وہ مرزا غلام احمد قادیانی کے نام اور مسیح اور مہدی کے خدائی القاب سے مشہور ہوا۔علیہ السلام۔مگر قبل اسکے کہ میں اس روحانی اور ماڈی انقلاب عظیم پر روشنی ڈالوں ، میں آپ کی سوانح حیات نہایت مختصر الفاظ میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔تاریخی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کی پیدائش ۱۳ / فروری ۱۸۳۵ ء میں ہوئی اور جس زمانہ میں آپ پیدا ہوئے وہ زمانہ نہایت جہالت کا زمانہ تھا اور لوگوں کی تعلیم کی طرف بہت کم توجہ تھی، یہاں تک کہ اگر کسی کے نام کوئی خط آتا تو اسے پڑھوانے کیلئے اسے بہت محنت اور مشقت برداشت کرنی پڑتی اور بعض دفعہ تو ایسا بھی ہوتا ، کہ ایک لمبا عرصہ خط پڑھنے والا کوئی نہ ملتا۔