امن کا گہوارہ ۔ مکّۃ المکرمہ — Page 19
۱۹ مکہ میں ملتے ہیں ان کی لذت کا جواب نہیں ہے یہ سب کچھ اس وجہ سے ہوا کہ اس کائنات کا سب سے خوبصورت اور شیریں محبت اور پیار سے رچا ہو ا وجود اس زمین میں پیدا ہوا۔آپ کے نام محمد کا اعلان خانہ کعبہ میں کیا گیا اور آپ کے وجود پر نثار ہونے والے پروانے دیوانہ وار اس گھر کا طواف کرتے ہوئے آج بھی لبيك لبيك اللهم لبيك لا شريك لك لبيك كى صدائیں بلند کرتے ہیں اور اے مکہ تیری فضاؤں کے دوش پر تیرتی ہوئی یہ آوازیں دُنیا میں سنائی دیتی ہیں۔اور دیتی رہیں گی۔تو عظیم ہے تو مقدس ہے۔تیری عظمت کے امین ہمیشہ پیدا ہوتے رہیں گے۔تیری عظمت تیرے تقدس کو تفسیر کبیر سورة بقره صفحه ۱۷۴ سلام