امن کا گہوارہ ۔ مکّۃ المکرمہ — Page v
حضرت ابراہیم اور اُن کے بیٹے حضرت اسمعیل علیہم السلام شامل ہیں۔عورتوں کے لئے باعث فخر حضرت ہاجرہ بھی ہیں۔یہ ایک عظیم الشان قربانی تھی۔اتنی عظیم اور دلچسپ کہ پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اس میں صرف اور صرف خدا کی قدرت نظر آتی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ اس مقدس شہر اور مقدس پیشوا صلی الیتیم کے ساتھ کچی اور پکی محبت عطا کرے اور اپنی رضا کی جنتوں کا وارث بنائے۔وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نورسارا نام اس کا ہے محمد دلبر میرا یہی ہے اللهُمَّ بَاركَ وَسَلَّم عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ یہ کتاب پیارے بچوں کے ساتھ پیار کرنے والی اور اُن کے لئے کتابیں لکھنے والی عزیزہ بشری داؤد نے تحریر کی تھی۔اب وہ اللہ تعالیٰ کو پیاری ہو چکی ہیں۔قارئین دُعا کریں کہ جس پیار کے ساتھ اُس نے اپنے آقا و مولیٰ مقدس نبی کا ذکر کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اس مقدس نبی کے قرب میں جگہ عطا کرے۔