المبشرات

by Other Authors

Page 94 of 309

المبشرات — Page 94

۹۴ سے کسی ایک کا مجھے شبہ پڑتا ہے وہاں پہنچ کر مجھے اس نوجوان کے چہرے پر بڑی افسردگی نظر آتی ہے جب پینے اُسے افسردہ دیکھا تو مجھے میں ایک جلال سا پیدا ہو گیا ہے اور میں اس نوجوان سے کہتا ہوں تم افسردہ کیوں ہو اُس کے بعد میں بڑے جوش سے کہتا ہوں دیکھو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہماری جماعت کے لئے خصوصاً قادیان کے لئے ایک بڑا بھاری اور عظیم انسان مستقبل مقدر ہے۔اس لئے افسردگی کی کوئی وجہ نہیں گویا خواب میں جوئیں اس نوجوان کو اس وجہ سے افسردہ دیکھتا ہوں کہ قادیان سے کچھ لوگ چلے گئے ہیں تو میں اُس کی افسردگی کو دور کرنے کے لئے کہتا ہوں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہماری جماعت کے لئے خصوصا قادیان کے لئے ایک بڑا بھاری مستقبل مقدر ہے۔میں تقریر کرتے ہوئے کہتا ہوں خدا تو قادیان کے لوگوں پر یا جماعت کے لوگوں ریا کا لفظ کینے استعمال کیا ہے کہ مجھے پورا یقین نہیں کہ سینے رویا میں صرف قادیان کے لوگوں کا نام لیا تھا یا ساری جماعت کا ذکر کیا تھا بہر حال ان دونوں میں سے ایک کا ذکر کر کے میں کہتا ہوں کہ خدا تو ان لوگوں پر اس رنگ میں نزول برکات کرنے والا ہے کہ اُن کے دلوں میں خدا کا نور نازل ہوگا۔پھر وہ نور بڑھے گا اور بڑھتا چلا جائے گا یہاں تک کہ وہ نور دلوں کے کناروں تک آئے گا۔اور پھر کناروں سے بھی بہنا شروع ہو جائے گا۔رویا میں جب میں کہتا ہوں کہ خدا کا نور اُن کے ولوں کے کناروں سے بہنا شروع ہو جائے گا تو اس وقت مجھے مومن کے قلب کی شکل دکھائی جاتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے ایک تنور ہے۔۔۔۔۔۔گویا ایک تنور کی صورت میں میں مومن کے دل کے کنارے دیکھتا