المبشرات — Page 290
وہ معزز قارئیں! موجودہ زمانہ میں کلام الہی کے زندہ انوار و برکات کے نزول کا ایک پر کیف منظر آپ کے سامنے ہے ماضی کے واقعات غیب کے پردوں میں ہمیشہ کے لئے اوجھل ہو گئے لیکن ان کی آسمانی تاریخ ابد تک فراموش نہیں کی جاسکے گی۔اور ہم زمین و آسمان کو گواہ رکھ کر اقرار کرتے ہیں کہ خدا نے جو کچھ فرمایا تھا پوری شان سے پورا ہو چکا۔لیکن آئیے حال کے آئینہ میں مستقبل کی ایک جھلک بھی دیکھتے جائیں تا زمین پر رہنے کے باوجود عرش بریں کے راز دانوں میں شمار ہوں اور ہمارے عزائم و مقاصد خدائی تقدیروں سے پوری طرح ہم آہنگ ہو سکیں۔مبارک وہ جو خالق کائنات کی آواز کا شنوا ہوتا ہے۔