المبشرات

by Other Authors

Page 260 of 309

المبشرات — Page 260

۲۷۶ دستمبر کہرام میں شامل ہوئی تھی کیونکہ اُسے محسوس ہو رہا تھا کہ اُس کا متفقہ مطالبہ شرمندہ تکمیل نہیں ہوا۔اور مشترکہ حکومت کے قیام نے پاکستان کے نقوش مرہم کردئے ہیں۔یا کم از کم اس کے حصول میں کچھ عرصہ کے لئے تاخیر ڈال دی ہے ان دنوں ہندوستان سے مسلم عوامی حلقے بھی اکثر یہی سمجھنے لگے تھے کہ کانگرس جیت گئی اور مسلم لیگ ہارگئی ہے لیکن خدا نے اس وقت حضور کو خبر دی کہ بساط سیاست اُلٹنے والی ہے کانگریس کی تمام کوششیں تمام جملے اور تمام سازشیں ناکام ہوگی اور پاکستان مل کے رہے گا چنانچہ خدا کے فضل سے عہد ء سے پاکستان کی سب سے بڑی اسلامی مملکت معرض ظہور میں آچکی ہے جو رویا کی صداقت کا منہ بولتا نشان ہے۔متحدہ پنجاب میں آگ کی خوفناک لڑائی کے متعلق سویا ۲۸ر ضروری ہ ء کو حضور نے اپنا تازہ رڈیا بیان کرتے ہوئے فرمایا :- ینے دیکھا کہ میں سفر کر رہا ہوں اور مجھے سفر میں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں۔کہیں دریا اور نالے رہتے ہیں آجاتے ہیں کہیں پہاڑیاں رستہ میں آجاتی ہیں بعض پہاڑیاں خوشنما ہیں اور بعض بالکل پھسلنی اور سخت ہیں کسی جگہ گھاس اور سبزہ ہے اور بعض جگہ بالکل ننگی پہاڑیاں ہیں ان پر کوئی درخت وغیرہ نہیں اور بعض میلوں میں نیچے کھنڈ وغیرہ دکھائی دیتی ہے جس کو دیکھ کر دل سخت گھیل جاتا ہے۔ان میں سے گزرتے ہوئے ہیں اس ایک عجیب جگہ پر پہنچا ہوں جہاں سے نظارے کی شکل بدلتی ہے خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ یہ دنیا ختم ہو گئی ہے اور اگلا جہاں شروع ہو گیا ہے اس میں سینے ایک نظارہ دوزخ کا دیکھا کہ دوزخ میں بچھو میں لیکن دو بچھو اس دنیا کی طرح کے نہیں یہاں تو بچھو عام طور پر انگلی سے چھوٹے ہوتے ہیں لیکن وہاں جو کچھو دیکھتے ہیں وہ چھ سات گز کے قریب ایسے ہیں پہلے مجھے