المبشرات

by Other Authors

Page 138 of 309

المبشرات — Page 138

۱۴۲ تھی کہ ہر ایک دوائی مضر پڑتی تھی۔پھر ہر ایک دوائی مفید ہونے لگی۔اب میری طرف سے ہی سستی ہے کہ میں دوائی کا استعمال نہیں کرتا۔اس آنکھ کی نظر دوسری سے تیز ہو گئی ہے" (اخبار افضل مورخه ۱۹ اکتوبر ۳ ا حت کالم عملت ۳م (مرتب) چوہدری فتح محمد صاحب سیال خدا کے فضل سے اس وقت زندہ موجود ہیں اور جماعت احمد یہ مرکزی شعبه اصلاح و ارشاد کی نگرانی کے اہم فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور باوجود پیرانہ سالی اور مسلسل علمی مشاغل کے آپ کی آنکھیں حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالے کی تیس سالہ دعا کی برکت سے نہایت اچھی حالت میں ہیں بلکہ بعض ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ آپ کی بینائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔دفتری تحقیقات سے گلو خلاصی کی بشارت ایک شخص نے مجھے لکھا کہ میرے حساب کی پڑتال ہونے والی ہے اور کچھ ایسی فرو گذاشتیں ہوگئی ہیں کہ ان کی وجہ سے مجھے بہت سا روپیہ پھرنا پڑیگا حالانکہ واجب الاد نہیں ہے آپ دعا کریں کہ خدا تعالیٰ مجھے بچائے۔لینے اس کے لئے دعا کی اور مجھے معلوم ہوا کہ دعا قبول ہوگئی ہے اور کینے اس کو لکھ دیا کہ مایوس نہ ہو خدا تعالیٰ تمہیں بچائے گا پھر جب تحقیقات مکمل ہو چکی اور اس کے ذمہ روپیہ نکالا گیا تو اعلیٰ افسر نے بلا کا غذات کے دیکھنے کے لکھ دیا کہ اس تحقیقات کو داخل دفتر کردو " نجات" لیکچر فرموده دسمبر ۱۹۲۳ء طبع ثانی ص۳۲۷-۳۲۵