المبشرات

by Other Authors

Page 101 of 309

المبشرات — Page 101

اس کے ساتھ ہی اس کے ساتھیوں نے بڑے زور شور سے اپنے ناخن میری پسلیوں میں چھونے شروع کئے اور بازووں کو بھینچنا شروع کیا جس سے یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ اپنے زور سے میرے سینہ کی ہاریوں کو توڑنا چاہتے ہیں اور میرے گوشت کو زخمی کرنا چاہتے ہیں اور اس طرح گویا وہ اپنی دلیل کو مضبوط کر رہے ہیں کہ آپ کو وہ طاقت نہیں ملی ہو نبیوں کو بلا کرتی ہے اسی کے ساتھ اُن میں سے ایک شخص نے زور کے ساتھ مجھے تھپڑ مارا تب میں نے اُن کے جواب میں کہا کہ دیکھو یہ وہی تھپڑ ہے جو موسیٰ کو پڑا تھا یا میں نے کہا عیسی کو پڑا تھا نام کی تعیین مجھے یاد نہیں رہی اور اس کو برداشت کر لینے کی ہی طاقت بنیوں والی طاقت ہوتی ہے۔تم نے مجھے بھیج کر اور تھپڑ مارے اور میں نے اُس تھپڑ کو اور اس تکلیف کو صبر اور شکر کے ساتھ برداشت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ میں موسی اور میسی اور محمد رسول صلے اللہ وہ علیہ وسلم کا ظل ہوں۔وتا اور وہ طاقت جس کا تم مطالبہ کرتے تھے وہ میں نے تم پر ظاہر کر دی ہے۔گویا میں ان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ نبیوں کو جو نشان ملتا ہے وہ مار کی طاقت کا نہیں ہوتا صبر اور استقلال کی طاقت کا ہوتا ہے اور وہ صبر اور استقلال کی طاقت خدا تعالے نے مجھ کو بخشی ہے۔میں خود نوشی سے ان کے پاس گیا اور ان کی مار کو اور ان کی تکلیف کو برداشت کیا اور یہی وہ نشان ہے جو خدا تعالے کے بندوں کو عطا کیا جاتا ہے۔جب میں نے یہ بات کہی۔تو یوں معلوم ہوا جیسے آپ ہی آپ اُن کے ہاتھ ڈھیلے ہو گئے اور میں اُن کے پنجہ سے آزاد ہو گیا اور کھڑا ہو گیا اور واپس اپنی جگہ پر گیا ان لوگوں میں سے کسی نے میرا پیچھا نہیں کیا۔نہ پھر مجھے پکڑنے یا دکھ دینے کی کوشش کی ہر 5252