المبشرات

by Other Authors

Page 91 of 309

المبشرات — Page 91

او اس وقت پانی کا اتنا بڑا بوجھ ہے کہ میں اُس کی وجہ سے پورے طور پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔اور ہاتھوں اور پاؤں کے بل چلتا ہوں ساتھ ہی اندھیرا بھی ہے اور مجھے تاریخی کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آتا لیکن میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ جیسے پانی کو چادر میں ڈال کر کسی نے میرے اوپر سے اُٹھایا ہوا ہے میں اُس کا بوجھ بھی زیادہ محسوس نہیں کرتا۔اور میری کمر پر پانی اس طرح لگ رہا ہے گویا وہ چادر میں ہے اور چادر کو کسی نے اُٹھایا ہوا ہے جیسے پانی کی مشک کسی کی کمر پر رکھ دی جائے اور ساتھ اس کا بو مجھے بھی نہ پڑنے دیا جائے۔اسی کی مانند جس تھی۔اسی حالت میں جبکہ میں حیران ہوں کہ اب کیا ہو گا میں محسوس کرتا ہوں کہ پانی کم ہونا شروع ہوا ہے۔اور کسی نے اس پانی کو جو ہمارے اور پر ہے اُٹھاتا شروع کر دیا ہے یہاں تک کہ تمام بوجھے میری کمر پر سے دور ہو گیا اور میں کھڑا ” مینے بڑے جوش سے اپنی تیسری بیوی سے مخاطب ہو کر کہا۔مریم الحمد للہ دیکھو میری خواب پوری ہو گئی وہ دیکھو نور نظر آنے لگ گیا۔اُس وقت میں سمجھتا ہوں کہ پینے اس کے متعلق پہلے سے کوئی رؤیا دیکھی ہوئی تھی اسی طرح دو تین دفعہ سینے کہا۔پھر و پانی اور زیادہ کم ہونا شروع ہوا یہاں تک کہ دروازے نصف نصف تک نظر آنے لگ گئے۔میں یہ دیکھے کہ پھر اسی جوش میں کہتا ہوں مریم دیکھو پانی اور زیادہ کم ہو گیا۔الحمد للہ میری خواب پوری ہو گئی" میں اس وقت دل میں خیال کرتا ہوں کہ گھر کے لوگوں کو ذرا فکر نہیں گیلے کپڑے پہن رکھے ہیں بہتر تھا کہ یہ ٹہلتیں تاکہ اُن کے کپڑے خشک ہو جاتے اور صحت پر کوئی برا اثر نہ پڑتا مگر میں انہیں کہتا کچھے نہیں۔اتنے میں میرے دل میں خیال آتا