المبشرات

by Other Authors

Page 89 of 309

المبشرات — Page 89

ہم تنظیم کے لئے وہاں آئے ہیں اور تنظیم کرنے کے بعد ویمن کو پھر شکست دیدیں گے پھر دیدیں اس کے بعد ینے دیکھا کہ کچھ اور دوست بھی وہاں پہنچ گئے ہیں ان کو دیکھ کر مجھے اور پریشانی ہوئی اور سینے کہا کہ یہ تو بالکل عام جنگہ معلوم ہوتی ہے۔حفاظت کے لئے یہ کوئی خاص مقام نہیں۔ان دوستوں میں ایک حافظ محمد ابراہیم صاحب بھی ہیں اور لوگوں کو نہیں پہچانتا نہیں۔صرف اتنا جانتا ہوں کہ وہ احمدی ہیں۔حافظ صاحب نے مجھے سے مصافحہ کیا اور کہا کہ بڑی تباہی ہے بڑی تباہی ہے پھر ایک شخص نے کہا کہ نیلے گنبد میں ہم داخل بننے لگے تھے مگر وہاں بھی ہمیں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔کینے تو نیلا گنید لاہور کا ہی سنا ہوا ہے واللہ اعلم کوئی اور بھی ہو۔بہرحال اس وقت میں نہیں کہہ سکتا کہ نیلے گنبد کے لحاظ سے اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے۔اس کے بعد حافظ صاحب نے کوئی واقعہ بیان کرنا شروع کیا۔اور اسے بڑی لیسی طرز سے بیان کرنے لگے جس طرح بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بات کو جلدی ختم نہیں کرتے۔بلکہ اُسے بلا وجہ طول دیتے پہلے جاتے ہیں اسی طرح حافظ صاحب نے پہلے ایک لمبی تمہید بیان کی اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھالندھر کا کوئی واقعہ بیان کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہاں بھی بڑی تباہی ہوئی ہے۔اور ایک منشی کی جو غیر احمدی ہے اور پٹواری راگر داور ہے بار بار ذکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ منشی جی ملے اور انہوں نے بھی اس طرح کہا۔میں خواب میں بڑا گھبراتا ہوں کہ یہ موقع تو حفاظت کے لئے انتظام کرنے کا ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ کوئی مرکز تلاش کیا جائے۔انہوں نے منشی جی کی باتیں شروع کر دی ہیں