المبشرات — Page 57
-9 یا خواب میں عصا نظر آئے تو اس کی تعبیر حکومت سے کی جاتی ہے۔-۹ کئی دفعہ خواب میں بھی تعبیر بیان کی جاتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ خوابوں میں بتائی ہوئی تعبیر ہی واقعاتی تعبیر ہو بعض اوقات یہ تعبیر بھی تعبیر طلب ہوتی ہے۔-۱۰- بعض خواب متحد و تعبیر میں رکھتے ہیں جو اپنے اپنے وقت میں ظاہر ہوتی ہیں۔خواب میں بتائی خبر کا فورا پورا ہونا ضروری نہیں۔بعض کا ظہور کا ایک ہوتا ہے ، اور بعض کی عملی تعبیر سینکڑوں سال بعد کھلتی ہے۔علم تعبیر الرویا کے متعلق یہ چند ہلکے سے اشارے ہیں جن سے عرفان حکمت کے پردہ پر نمودار ہونے والی آسمانی فلم کے سمجھنے میں ابتدائی راہ نمائی ہوتی ہے القاء تابع وحی کی تیسری قسم القا ر ہے جس کی کیفیات کا نقشہ حضرت مسیح موجود نے مندرجہ ذیل الفاظ میں کھینچا ہے : صورت سوم الہام کی یہ ہے کہ نرم اور آہستہ طور پر انسان کے قلب پر القاء ہوتا ہے یعنی یکمرتبہ دل میں کوئی کلمہ گذر جاتا ہے جس میں وہ عجائب یہ تمام و کمال نہیں ہوتے کہ جو دوسری صورت میں بیان کئے گئے ہیں بلکہ اس میں ریودگی اور غنودگی بھی شرط نہیں بسا اوقات عین بیداری میں ہو جاتا ہے اور اس میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گویا غیب سے کسی نے وہ کلمہ دن میں پھونک دیا ہے یا پھینک دیا ہے۔انسان کسی قدر بیداری میں ایک استغراق اور تحویت کی حالت میں ہوں ہے اور کبھی بالکل بیدار ہوتا ہے کہ یکدفعہ دیکھتا ہے کہ ایک نو وارد کلام اس کے سینہ میں داخل ہے یا کبھی ایسا ہوتا ہے کہ معا وہ