المبشرات

by Other Authors

Page 32 of 309

المبشرات — Page 32

۳۲ پر یہ جو مہروں ندیوں اور نالوں سے نکل کر ہزاروں میل دور وسطی امریکہ کے قریب جزائر برمودا کے نواح میں پانی کی اتھاہ گہرائیوں کی طرف رخ کرتی ہے تا وہ اپنی نسل پھیلائے اور پھر وہاں سے اس کے چھوٹے چھوٹے بچے انڈوں سے نکلتے ہی ان جو ہڑوں اور نالوں کی طرف چل پڑتے ہیں جہاں سے اُن کی مائیں آئی تھیں۔حیرت انگیز امر یہ ہے کہ آج تک کبھی کوئی امریکی اہل یورپ کے جوہروں میں نظر نہیں آسکی اور نہ یورپی نسل کی کوئی ایل امریکہ کے جوہڑوں میں پائی گئی غلطی کا اس قدر زیادہ امکان ہو اور پھر کوئی غلطی نہ ہو اس کے بعد بھی کائنات کے حاکم اعلیٰ کے وجود سے انکار کی مجال ہو سکتی ہے ؟ بھڑ کو دیکھے جھینگر سے لڑائی میں ہمیشہ اس پر فتح پاتی ہے پھر زمین میں ایک چھوٹا سا گڑھا کھود کر اسے وہاں رکھ کر ٹھیک ایسے مقام پر ڈنگ مارتی ہے کہ جھینگر مرے نہیں بلکہ اس کے زہر سے بیہوش ہو جائے اور پھر اس پر بس نہیں بیہوش جھینگر کو گڑھے میں ڈال کر اس پر اس طریق سے اپنے انڈے پھیلا دیتی ہے کہ بچے ان میں سے نکلنے کے بعد اس بیہوش شکار کے گوشت کو اپنی خوراک بنائیں مگر قدرت کی تعلیم دیکھئے چونکہ مردہ جھینگر کا گوشت نوزائیدہ بچوں کے لئے مہلک ہوتا ہے اس لئے وہ اس کی بوٹیاں ایسے مقامات سے نوچتے ہیں کہ اس کی جان نکلنے نہ پائے انڈوں سے نکلنے والے بچوں کے لئے رزق فراہم کرنے کے بعد مادہ بھر دور کہیں جا کر دم دے دیتی ہے اور اس کی نسل جوان ہوکرہ ماں کے نقش قدم پر چلتی ہے۔بتائیے ان بھڑوں کو ایسا کرنا کس نے سکھایا۔کیا تجربہ اُن کا اُستاد بنا ؟ ایسا ہوتا تو غلطی کا بہت زیادہ امکان تھا مگر غلطی کبھی کسی بھڑ سے نہیں ہوئی پھر جو بات نہ تجربہ کا خمر ہے نہ " حسن اتفاق " کا نتیجہ وہ رب کائنات کی تعلیم و تربیت