المبشرات

by Other Authors

Page 29 of 309

المبشرات — Page 29

۲۹ ذریعہ سے خدان قدرتوں کے دریافت کے لئے جان توڑ کوششیں کر رہا ہے مگر بھی تک اس قدر اس کے معلومات میں کمی ہے کہ اس کو نام را دارا ناکام ہی کیا سم کہنا چاہیئے کے نه پس جب سائنس اپنے دائرہ عمل میں بھی ناکام ہے وہ ایک دوسرے دائرے میں جو اس کے احاطہ عمل سے خارج ہے کب کوئی راہنمائی کر سکتی ہے۔اس بارہ میں تو اُس کی روشن دماغی " کا یہ عالم ہے کہ کلام الہی تو رہا ایک طرف وہ ابھی تک خدا کے وجود کے متعلق بھی اندھیرے میں ہے چنا نچہ کمیسلے نے جو اگناسٹک ازم کا بانی قرار دیا جاتا ہے صاف صاف اعتراف کیا ہے کہ سائنسدانوں کو کسی ما فوق البشر قادر مطلق ہستی کا علم نہیں ہو سکا۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب یہ فضا بدل رہی ہے چنانچہ چند سال ہوئے کریسے مورین نے خدا کی ہستی کے ثبوت میں ایک زبر دست مقالہ لکھا اور اس میں کھلے بندوں تسلیم کیا کہ۔"ہم ابھی سائنس کی ترقی کے ابتدائی دور میں سے ہی گزر رہے ہیں جوں جوں ہمارے علم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ کا ریاست کا کوئی خالق ایسا ضرور ہے جس کی دانائی اور حکمت شک و شبہ سے بالا تر ہے۔ڈارون کے وقت سے اب تک ایک صدی ہونے کو آئی اور اس دوران میں ہم نے حیرت انگیز دریافتیں کر ڈالیں لیکن علم نے ہمارے سینوں میں جو ایمان اور انکسار پیدا کر دیا ہے اسے سامنے رکھتے ہوئے افرانہ کرنا پڑتا ہے کہ ہم خدا سے دور جانے کی بجائے خدا کے وجود کو تسلیم کرنے اور اس پر ایمان لانے کے قریب آرہے ہیں بیٹے ه چشمه معرفت ما جمع اول) ۲ (ترجمت ماہنامہ اسراز حکمت لاہور اگست ۳ شد