المبشرات

by Other Authors

Page 22 of 309

المبشرات — Page 22

۲۲ بهترین دماغ آپ کی غلامی کو اپنی زندگی کا قیمتی سرمایہ سمجھتے ہیں۔آپ کی قوتِ قدسی کا یہ ادنی ترین کرشمہ ہے کہ آپ کے سینکڑوں جانفروش شاگرد دنیا کے گوشہ گوشہ میں قرآنی تعلیمات کی اشاعت میں مصروف ہیں۔آپ کو دنیا کے تمام ضروری اور اہم علوم مثلا سیاست فلسفه اقتصادیات۔تاریخ۔علم النفس تمدن علم الاخلاق اور سائنس وغیرہ میں زبر دست دستگاه حاصل ہے اور مذھبی میدان کے تو آپ موجودہ دنیا میں سب سے بڑے شہسوار میں جس کا معلمی سا اندازہ حضور کی معرکۃ الآرار تصانیف اور علم و عرفاں سے لبریز تقاریر سے لگ سکتا ہے۔۲۰ فروری اشیاء اور یسعیاہ نبی کے کلام میں پیر موجود کے متعلق جو خبر ند کور ہے دو در اصل صرف ایک پیشگوئی نہیں بلکہ جب یوں مہتم بالشان پیش گوئیوں کا مجموعہ ہے بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ اس کا ایک ایک لفظ مستقبل پیش گوئی ہے جس کی واقعاتی تشریح کے لئے ایک دفتر چاہیئے۔لہذا زیر نظر کتاب فقط اس حصہ کے لئے وقف ہے کہ "ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے" روح ڈالنے کا محاورہ آسمانی صحت میں ہمیشہ کلام الہی کے لئے مستعمل ہے پس ان الفاظ میں بتایا گیا تھا کہ اللہ تعالی پسر موجود کو الہام و کلام کی برکتوں سے نوازے گا اور کثرت کے ساتھ غیبی خبریں اس پر منکشف ہونگی۔چنانچہ حضرت امام جماعت احمد بر ایده اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نہ صرف صاحب کشف و الہام ہیں بلکہ حضور کے کشوف والہامات کی تعداد ہزاروں تک پہنچتی ہے گویا کلام الہی کا بحر مواج ہے جسکی اتھاہ گہرائیوں تک رسائی عقل انسانی کے لئے ناممکن ہے۔یقینا ایک وقت آئے گا کہ دنیا اس آسمانی خوینم سے پوری طرح مالا مال ہوگی اور حضور کے کشوف والہامات کا ایمان افزا مرقع شائع کرنے کی ہم توفیق پائیں گے۔لیکن سردست کشوف و الہامات کا صرف وہ حصہ بدیہ قارئین