المبشرات — Page 174
آریہ سماج لاہوں کے مقابل کامیابی کی خبر فرمایا : " رات کینے ایک رؤیا دیکھی ہے اور اس کا سلسلہ قریباً ساری رات ہی قائم رہا جس سے معلوم ہوتا تھا کہ وفد گاڑی سے رہ گیا۔میں حیران ہوتا ہوں اور کہتا ہوں کہ وفد ۲۱ نومبر دو پہر کو گیا ہے پھر کیسے گاڑی سے رہ گیا۔اس سے بہت پریشانی سی معلوم ہوئی چونکہ میاں عبد السلام دین حضرت خلیفہ اسبح اول بھی ساتھ ہے وہ سامنے آتا ہے جب یہ نظارہ دیکھتا ہوں تو آخر میں زور سے کہتا ہوں "سلام" اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔اس کا کیا مطلب ہے کہیں خدا نخواستہ آپس ہی میں کوئی اختلاف نہ ہو گیا ہومگر انجام خیر ہی ہے۔اس کے بعد شیخ صاحب (نواب دین صاحب افسر ڈاک ناقل نے ڈاک کے خطوط پیش کرنے شروع کئے کوئی دس پندرہ خطوط کا جواب لکھوایا جا چکا تھا کہ لاہور سے ایک صاحب آئے اور انہوں نے وہاں کے حالات کے متعلق ایک تحریر حضور خلیفہ المسیح میں پیش کی اور کہا آریوں نے تمام مسلّمہ فریقین شرائط کو توڑ دیا اور ان کے ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ شیخ نواب الدین صاحب کہاں ہیں جنہوں نے شرائط طے کی تھیں آخر بڑی ردو کر کے بعد جب معلوم ہوا کہ آریہ صاحبان مسلمہ اور فیصل کردہ نمائندگان جانبین کی شرائط کو ماننے سے صاف منکر ہیں تو ہماری طرف سے اعلان کر دیا گیا کہ جن شرائط پر بھی آریہ صاحبان بحث کرنا چاہیں ہم بحث کریں گے۔پہلی بحث ہوئی جس میں تمام مسلمانوں نے بڑے اللہ اکبر کے نعرے لگائے" راخبار الفضل مورد در جنوری ۱۹۲۳ درصد کالم ۲) (مرتب) یہ رویا آریہ سماج لاہور سے جماعت احمدیہ کے ایک مباحثہ سے تعلق