المبشرات — Page 162
144 سنگھائی سیکھ کر آتے ہیں انگریزی اچھی نہیں جانتے اور اسی زبان میں لٹریچر شائع ہوتا ہے کیسے سمجھے لیا کہ وہی خواب والا مضمون اس میں آیا ہے چنا نچہ کہنے ان کو لکھا کہ اب انگریزی کی وسعت کو آپ ختم سمجھئے سنگھالی ترقی کریگی اور اسی میں ہمارا لٹریچر مفید ہوگا۔کیونکہ یہی مجھے آج رویا میں بتایا گیا ہے اور آپ کے خط نے وہ مضمون میرے سامنے کر دیا ہے؟ الفضل ۲۲ دسمبر شد ۶ ۳۰ خواب) (مرتب) اگر قلب و نظر میں بصیرت کی روشنی ہو تو تنہا یہ ایک رویا ہی اللہ تعالٰی کی حقانیت اسلام کے دین حق ہونے اور حضرت الصلح الموعو د ایدہ اللہ نبصر العزیز کے منجانب اللہ ہونے کا یقین دلانے کے لئے کافی ہے کیونکہ ان میں تین اہم خبریں دی گئی ہیں اور یہ تینوں خبریں نہایت شاندار رنگ میں پوری ہو چکی ہیں۔اول :- بتایا گیا تھا کہ سنہالینر زبان کو عروج و اقتدار حاصل ہو گیا۔چنانچہ اس پیش گوئی کے چار سال بعد سیلون کی نئی بر سر اقتدار حکومت نے ملک کی تہائی آبادی کے شدید احتجاج کو ٹھکراتے ہوئے ملک کی واحد سرکاری زبان سنہا لیز کو قرار دے دیا یہ غیر متوقع انقلاب یقینا خدائی تصرف کا نتیجہ تھا۔دوم۔بتایا گیا تھا کہ سنہا لینر زبان میں جماعت احمدیہ کا لٹریچر شائع ہونا شروع ہو گیا۔یہ پہلو بھی غیر معمولی رنگ میں پورا ہوا۔جب یہ خبر دی گئی اس وقت خود حضرت امام جماعت اس زبان کا صحیح تلفظ بھی نہ جانتے تھے اور افراد حساسات میں کوئی ایک شخص بھی اس زبان سے آشنا نہیں تھا۔بایں ہمہ خدا تعالٰی نے