المبشرات — Page 150
۱۵۴ کے قریب جو موڑ ہے وہاں کھڑا ہو گیا۔اور جلوس نے اس طرف بڑھنا شروع کر دیا۔جس وقت وہ عین منزل مقصود پر پہنچ گئے۔جہاں اُن کا اعزاز ہونا تھا تو یکدم آسمان سے ایک ہاتھ آیا۔اور وہ انہیں اٹھا کر لے گیا۔اس رویا کے مہینہ ڈیڑھ مہینہ کے بعد وہ فوت ہو گئے۔بعد میں معلوم ہوا کہ ہائی کورٹ کی ججی کے لئے اُن کا نام گیا ہوا تھا۔اور منظوری آنے ہی والی تھی کہ وہ فوت ہو گئے۔یہ رویا تھی جو سینے اُن کے متعلق دیکھی حالانکہ میرے ساتھ اُن کا کوئی تعلق نہ تھا۔“ والفضل ۶ ار فروری دو کالم ) صوبائی الیکشن جس کے نتائج کے متعلق جزوی خبر ینے چار اور پانچ فروری کی درمیانی رات جبکہ چوہدری فتح محمد صاحب ووٹوں میں پیچھے جارہے تھے۔اُن کے لئے اور نواب محمد الدین صاحب کے لئے دعا کی۔ینے خواب میں دیکھا کہ دن چڑھا ہے اور بارش شروع ہو گئی ہے اور سارادن بارش ہوتی رہی ہے۔پھر دیکھا نواب محمد الدین صاحب میرے سامنے کھڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھا کام چل رہا ہے۔لیکن ان کا جسم پہلے سے چھوٹا ہے۔ینے اس خواب کی تعبیر کی کہ چو ہدری صاحب کو اب کامیابی شروع ہو جائینگی چنانچہ پاریخ تاریخ کو انہیں سولہ سو سے زائد ووٹ لے اور جو کمی تھی پوری ہو کہ ہزار کے قریب ان کے ووٹ اپنے حریف سے زیادہ ہو گئے۔نواب صاحب کے متعلق کہتے یہ تعبیر کی کہ ایک پہلو منذر اور ایک منتشر ہے۔اور نواب صاحب کو یہ خواب لکھ دی اور لکھا کہ خدا کرے مندر پہلو پورا ہو جائے اور بشر بعد میں ہو مگر جیسا کہ خواب میں دکھایا گیا تھا اسی طرح ہوا نواب صاحب خطوں میں لکھتے