المبشرات — Page 133
۱۳۷ میرا امام الدین نے کے جنوری نشہ کو یہ دیوار کھینچی تھی اور اس کے انہدام کا فیصلہ ایک سال اور آٹھ ماہ کی درد انگیز اور طویل کشمکش کے بعد ۱۲ را گست ر ۲۰/ کو منایا گیا جس پر دیوار ۲۰ اگست نشہ ہو کو گرا دی گئی۔اور اس طرح حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالی کی خواب حرف بحرف پوری ہوئی ہے یا در ہے حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا سن مبارک موقت صرف ۱۰ سال کا تھا۔صغر سنی کے عالم میں اتنی عظیم الشان خبر کا پانا یقینا کسی غیبی طاقت کا پتہ دیتا ہے۔قادیان میں شدید وبائی تپ کی خبر "گذشتہ ستمبر میں سینے ایک رویا دیکھی تھی جو یہاں کے لوگوں کو اسی وقت بتا دی گئی تھی کہ قادیان میں سخت تپ ہو گا جو اپنے اندر طاعون کی طرح کا زہر رکھتا ہوگا چونکہ خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کے متعلق طاعون سے حفاظت کرنے کا وعدہ فرمایا ہوا ہے اس لئے اس کو تپ سے بدل دے گا۔۔۔۔یہ رویا ئینے انہی دنوں لوگوں کو سنادی تھی اس کے بعد ایسا تپ آیا کہ قریباً بر ایک مرد و عورت پر اس کا حملہ ہوا اور جس گھر کے آٹھ آدمی تھے آٹھوں ہی بیمار ہو گئے اور اس قدر شدید بخار ہوتا کہ ایک سوسات درجہ تک پہنچ جاتا ان دنوں ہر گھر میں بیماری پڑ گئی اور اس مرض کی وجہ سے کام کرنے والے لوگ بھی یا تو خود بیمار رہے یا بیماروں کے تیمار دار بنے رہے " " ذکر الہی" فرموده ۲۷ دسمبر الله طبع اول صلاب) 44-48* نے مجدد اعظم حصہ اول ص ۲۹