المبشرات

by Other Authors

Page 118 of 309

المبشرات — Page 118

۱۲۲ کیونکہ وہاں ایک مجلس میں سینے اس رویا کو بیان کر دیا تھا۔اب دیکھنا چاہیئے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت مجھے حضرت کی وفات کی خبر دی اور چار باتیں ایسی بتائیں کہ جنہیں کوئی شخص اپنے خیال اور اندازہ سے دریافت نہیں کر سکتا۔اول تو یہ کہ حضور کی وفات آپ سے ہوگی۔دوم یہ کہ آپ وفات سے پہلے وصیت کر جائیں گے۔سوم۔یہ کہ وہ وصیت مارچ کے مہینہ میں شائع ہوگی۔چہارم۔یہ کہ اس وصیت کا تعلق بدر کے ساتھ ہوگا۔اگر ان چہار باتوں کے ساتھ میں یہ پانچویں بات بھی شامل کر دوں تو نا مناسب نہ ہوگا کہ اس رویا سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس وصیت کا تعلق مجھ سے بھی ہوگا۔کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو میری طرف آدمی بھیج کر مجھے اطلاع دینے سے کیا مطلب ہو سکتا تھا یہ ایک ایسی بات تھی کہ جیسے قبل از وقت کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا تھا لیکن جب واقعات اپنے اصل رنگ میں پورے ہو گئے تو اب یہ بات صاف معلوم ہوتی ہے کہ اس رویا میں میری خلافت کی طرف بھی اشارہ تھا لیکن چونکہ یہ بات وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔اس لئے اس وقت جبکہ یہ رویا دکھلائی گئی تھی اس طرف خیال بھی نہیں جا سکتا تھا دبر كانت خلافت طبع اول ۶۹۱۷ - " اس بات کو قریباً تین چار سال کا عرصہ ہوا یا کچھ کم کہ کیسے رویا میں دیکھا کہ میں گاڑی میں سوار ہوں اور گاڑی ہمارے گھر کی طرف جا رہی ہے کہ راستہ میں کسی نے مجھے حضرت خلیفہ اسیج کی وفات کی خبر دی تو میں نے گاڑی والے کو کہا کہ جلدی دوڑاؤ تائیں جلدی پہنچوں یہ رویا بھی کہنے حضرت کی وفات سے