المبشرات

by Other Authors

Page 85 of 309

المبشرات — Page 85

۸۵ آبادی کے وسیع انخلاء کا کوئی سان گمان نہ تھا۔لیکن ٹھیک ایسے ماحول میں خدائے علیم وخبیر کی طرف سے حضرت امام محجبات احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو ہندوستان پر آنے والی درد انگیز تباہی و بربادی کے کچھ اس رنگ سے تفصیلی نظارے دکھائے گئے کہ آیندہ ہونے والے روح فرسا اور دلخراش واقعات کی پوری فلم آپ کے سامنے آگئی۔چنانچہ آپ کو متعد در ویا و کشوف کے ذریعہ بتایا گیا کہ : ا قادیان اور اس کے گرد و نواح میں شمن یکدم حملہ کر کے آئے گا۔دشمن کی طرف سے خفیہ رنگ میں جنگ ہوگی۔قادیان سے جالندھر تک بڑی خوفناک تباہی آئے گی اور لوگ نیز گنبد یعنی آسمان تلے پناہ لیں گے۔-۴- قادیان میں بھی شمن غالب آجائے گا مگر مسجد مبارک کا حلقہ اس مرحلہ میں پامردی سے مقابلہ کرے گا اور آخر محفوظ رہے گا۔- تباہی کے اس دور میں حضرت امام جماعت احمدیہ اپنے خاندان کے علاؤ بعض اپنے جانثار خدام کے ساتھ قادیان سے کسی دوسری جگہ مرکز کی تلاش میں ہجرت کر آئیں گے۔4 - اُن کی ہجرت پر قادیان کے باشندوں میں ایک عام افسردگی سی طاری ہو گی مگر خدا تعالیٰ قادیان اور دوسری جماعت احمدیہ کو خاص برکتوں سے نوازے گا۔اور حضرت امام جماعت احمدیہ کے طفیل وہ صحیح سالم اس طوفان سے پار نکل آئیں گے۔- ہجرت کے بعد حضرت امام جماعت احمدیہ ایک پہاڑی کے دامن میں نیا مرکز تعمیر کریں گے