المبشرات

by Other Authors

Page 61 of 309

المبشرات — Page 61

41 جواب دیا ہے۔بلکہ حضور کی ایک معرکہ آرا اور ضخیم کتاب حقیقۃ الوحی اس موضوع کے لئے مخصوص ہے۔ہر طالب حق کو اس کتاب کا بالاستیعاب مطالعہ کرنا چاہئے ذیل میں اس کے چند جستہ جستہ مقامات نذر قارئین کئے جاتے ہیں جن سے مندرجہ بالا سوال کی حقیقت واضح ہو جائے گی۔حضرت اقدس علیہ السلام کے نزدیک وحی کے تین مراتب ہیں۔پہلا مرتبہ عالمگیر وسعت کا حامل ہے اور اس میں مسلم و کافر عالم و جاہل مرد و عورت اور نگ دیر کسی کی تمیز نہیں ہے۔دوسرا مرتبہ ناقص معرفت رکھنے والوں کے لئے رتیسرا کامل محبین الہی سے وابستہ ہوتا ہے۔چنانچہ حضور فرماتے ہیں :- پہلا مرتبہ دلی " واضح ہو کہ چونکہ انسان اس مطلب کے لئے پیدا کیا گیا (علم الیقین) لیقین ہے کہ اپنے پیدا کرنے والے کو شناخت کرے اور اس کی ذات اور صفات پر ایمان لانے کے لئے یقین کے درجہ تک پہنچ سکے اس لئے خدا تعالیٰ نے انسانی دماغ کی بناوٹ کچھ ایسی رکھی ہے کہ ایک طرف تو معقولی طور پر ایسی قوتیں اس کو عطا کی گئی ہیں جن کے ذریعہ سے انسان مصنوعات باری تعالیٰ پر نظر کر کے اور ذرہ ذرہ عالم میں جو جو حکمت کا ملہ حضرت باری عزاسمہ کے نقوش لطیفہ موجود ہیں اور جو کچھ ترکیب ابلغ اور محکم نظام عالم میں پائی جاتی ہے اس کی تہ تک پہنچ کر پوری بصیرت سے اس بات کو سمجھ لیتا ہے کہ یہ اتنا بڑا کارخانہ زمین و آسمان کا بغیر صانع کے خود بخود موجود نہیں ہو سکتا بلکہ مضرر ہے کہ اس کا صانع ہو اور پھر دوسری طرف روحانی تو اس اور روحانی قوتیں بھی اس کو عطا کی گئی ہیں تا وہ قصور اور کمی جو خدا تعالیٰ کی معرفت ے یہ عنوان اصل کتاب کے جبر نہیں محض مضمون کو متباور القسم بنانے کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔(مؤلف)