المبشرات

by Other Authors

Page 181 of 309

المبشرات — Page 181

١٨٩ تکفر یعنی کچھ بعید نہیں کہ تم ایک بات کو نا پسند کرو لیکن وہ تمہارے لئے خیر کا موجب ہو۔اس کے بعد نظارہ بدل گیا اور دیکھا کہ ایک مسجد ہے اس کے متولی کے برخلاف لوگوں نے ہنگامہ کیا ہے اور میں ہنگامہ کرنے والوں میں سے ایک شخص کے ساتھ باتیں کرتا ہوں باتیں کرتے کرتے اس سے بھاگ کر الگ ہو گیا ہوں اور یہ کہا کہ اگر میں تمہارے ساتھ ملوں گا تو مجھ سے شہزادہ خفا ہو جائے گا۔اتنے میں ایک شخص سفید رنگ آیا ہے اور اس نے مجھے کہا کہ مسجد کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے تین درجے ہیں ایک وہ جو صرف نماز پڑھے ہیں۔یہ لوگ بھی اچھے ہیں۔دوسرے وہ جو مسجد کی انجمن میں داخل ہو جائیں۔تیسرا متوتی اس کے ساتھ ایک اور خواب بھی دیکھی۔لیکن اس کے یہاں بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ان دونوں رویا پر اگر کوئی شخص غور کرے تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ حضرت مسیح موعود کی وفات سے بھی ایک سال اور چند ماہ پہلے اللہ تعالے نے مجھے اس فتنہ خلافت کے متعلق خبر دے دی تھی اور یہ وہ زمانہ تھا کہ جب خلافت کا سوال ہی کسی کے ذہن میں نہیں آسکتا تھا۔اور انجمن کا کاروبار بھی بھی نہیں چلا تھا۔بہت تھوڑی مدت اس کے قیام کو ہوئی تھی اور کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ایک دن یہ نوزائیدہ انجمن مسیح موعود کی جانشین ہونے کا دھولی کرے گی بلکہ یہ وہ زمانہ تھا کہ احمدیوں کے دماغ میں ہم کے طور پر بھی یہ خیال نہیں آتا تھا کہ حضرت صاحب فوت ہو نگے بلکہ ہر ایک