المبشرات — Page 168
14F کہ مسلمانوں نے بھی اب عیسائیوں کی تبلیغی تنظیم اور اُن کے فنکارانہ اسلوب میں پیچسپی لینی شروع کر دی ہے۔۔۔ان میں سب سے زیادہ پیش پیش ایک نیا فرقہ ہے جو جماعت احمدیہ کے نام سے موسوم ہے اس کا صدر مقام پاکستان میں ہے اور یورپ افریقہ امریکہ اور مشرقی ممالک میں اس کے باقاعدہ تبلیغی مشن قائم ہیں۔۔۔۔۔۔قادیانی جماعت کا جس نے افریقہ کو خاص طور پر اتنی توجہ اور جدو جہد کا مرکز بنا رکھا ہے دعوی ہے کہ وہ اب تک وہاں ساٹھ ہزار حبشی باشندوں کو اسلام میں داخل کر چکی ہے۔۔۔۔بعض علاقوں میں یہاں عیسائی مشنری اور مسلمان مبلغ آجکلی ایک دوسرے کے بالمقابل اپنے اپنے مذہب کی اشاعت میں مصروف ہیں حالت یہ ہے کہ عیسائیت قبول کرنے والے ایک شخص کے مقابلے میں دس مبشی اسلام قبول کرتے ہیں۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ مغربی افریقہ میں اب اسلام کو واضح طور پر صیغیوں کا مذہب قرار دیا جاتا ہے جبکہ عیسائیت وہاں صرف سفید فام لوگوں کا مذہب بن کر رہ گئی ہے۔" نائجیریا کا مشہور روز نامہ ٹائمز اپنی ۲۳ فروری عھد کی اشاعت میں بشپ کا کیلیا کو اسلام کے خلاف زیر دست اشتہار کے عنوان سے رقمطراز ہے:۔